ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ گریگ وین ایور میٹ کے نام

ہفتہ 18 جولائی 2015 15:02

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ گریگ وین ایور میٹ کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ بیلجیئم کے گریگ وین ایور میٹ نے اپنے نام کر لیا جبکہ ایونٹ میں برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے 13ویں مرحلے میں دنیا بھر سے شامل رائڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے ۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ گریگ وین ایور میٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 13ویں سٹیج پر قبضہ جما لیا ۔ ان کی جیت کا سکور 4 گھنٹے 43 منٹ اور 42 سیکنڈز رہا ۔