ڈائمنڈ اتھلیٹکس ، ایتھوپین کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہفتہ 18 جولائی 2015 13:39

ڈائمنڈ اتھلیٹکس ، ایتھوپین کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

مناکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں ایتھوپیا کی جینزیبے دیبابا نے 1500 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔ مناکو میں ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس کا میلہ سجا ۔ ایونٹ میں ہونے والی خواتین کی 1500 میٹر کی پہلی ہی ریس میں عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ۔ ایتھوپیا کی جینزیبے دیبابا نے شاندار پرفارمنس دی اور مقررہ فاصلہ 3 منٹ اور 50.07 سیکنڈز میں عبور کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

100 میٹر مردوں کی ریس میں امریکہ کے جسٹن گیلٹن نے 9.78 سیکنڈز میں فاصلہ عبور کر کے کامیابی سمیٹی ۔ پول جمپنگ کے مقابلے میں فرانس کے رینوڈ لیو لینی نے فتح حاصل کی ۔ جبکہ مردوں کی 800 میٹرریس میں بوسنیا کے ایمل ٹوکا کامیاب رہے ۔ دوسری جانب مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے میں امریکہ کے جو کواکس نے سب سے دور گولہ پھینک کر پہلی پوزیشن لی ۔ اس کے علاوہ مردوں کے 1500 میٹر مقابلے میں برطانیہ کے محمد فرح اور خواتین کی 400 اور 200 میٹر ریس میں امریکہ کی ایتھلیٹس کامیاب ٹھہریں ۔