ناخن برائے فروخت
فہد شبیر جمعہ 17 جولائی 2015 22:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2015ء)24 سالہ جیمز سمتھ پیشے کے لحاظ سے باغبان ہے۔ موصوف نے اضافی آمدن کا سوچا۔ کچھ اور نہ سوجا تو ای بے پر اپنے پاؤں کے ناخن ہی فروخت کے لیے پیش کر دئیے۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی پوسٹ پر اب تک چار افراد بولی لگا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ بولی 5.5 پاؤنڈ کی ہے۔ جیمز کے ناخن زیادہ بڑے بھی نہیں۔
وہ انہیں صرف تین ہفتے سے بڑھا رہا ہے۔ صرف اُس وقت کاٹے کا جب اگلے تین دنوں میں اس کی پوسٹ پر بولی لگانے کا وقت ختم ہو جائے گا۔(جاری ہے)
ویگان، گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جیمز نے بتایا کہ ایک رات میں بیڈ میں بیٹھا بور ہو رہا تھا اور اضافی آمدن کے طریقوں پر غور کر رہا تھا، لیکن میرے پاس کوئی ہنر یا اضافی قابلیت نہیں ہے۔اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ پاؤں کے ناخن بڑھاؤں گا ور فروخت کروں گا۔
آمدن نہ سہی دوستوں کے ساتھ مذاق ہو جائے گا۔ جیمز نے بتایا کہ اسے بہت سے لوگوں کے کافی دلچسپ پیغامات بھی موصول ہوئے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہمارے ناخن مفت میں لے لو۔کچھ نے پوسٹ کو مزاحیہ قرار دیا۔ جیمز کا کہنا ہے کہ وہ پہلی دفعہ ای بے پر کوئی چیز فروخت کر رہا ہےمگر ای بے پر طرح طرح کی دلچسپ چیزیں فروخت کی جاتی ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.