کراچی : سندھ حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا اقدام ، کرپشن الزامات کے حامل تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 14:51

کراچی : سندھ حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا اقدام ، کرپشن الزامات کے حامل ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015ء ) : سندھ حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا اقدام کر لیا. تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرپشن کا الزام لگے تمام افسران کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے. ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو بھی ان کے عہدے ہٹا دیا گیا تاہم انہیں چئیر مین اینٹی کرپشن کا چارج دئے جانے کا امکان ہے. سندھ حکومت نے مشتاق مہر کو نیا اے آئی جی تعینات کر دیا ہے.

(جاری ہے)

مشتاق مہر سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مشتاق مہر ایک اچھی شہریت کے حامل ہیں اور کسی بھی سیاسی دباؤ کو برداشت نہیں کرتے جس کے باعث انہیں اے آئی جی کے اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے.

علاوہ ازیں ایس بی سی اے کے ڈی جی منظور کاکا اور سینئیر افسران شاز شمعون کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق یہ تمام اہم فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے ہیں تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں مزید اہم تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :