Live Updates

بنوں : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بنوں پہنچ گئیں۔ دیر سے آنے پر معذرت کر لی۔

آئی ڈی پیز نے قیام امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہم شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 14:26

بنوں : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بنوں پہنچ گئیں۔ ..

بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015ء ) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان عید منانے کے لیے بنوں پہنچ گئی ہیں. بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں عید اجتماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث میں بذریعے سڑک آئی ہوں. انہوں نے تقریب کے حاضرین سے مّزرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میرا انتظار کرتے رہے دیر سے آنے پر میں معذرت خواہ ہوں.

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے آئی ڈی پیز نے بہت قربانیاں دی ہیں. شہدا کے گھروں میں عید کی خوشیاں نہیں ہوں گی. ریحام خان نے مزید کہا کہ ہم شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں. ہمیں ان بچوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے. تاہم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہنے تک آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑے رہیں گے.

تقریب سے خطاب کے بعد ریحام خان نےوہاں موجود آئی ڈی پیز بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے تحائف بھی تقسیم کیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات