لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صونائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے زکوۃ اور فطرانہ وغیرہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 14:49

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صونائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا. اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان،صوبائی وزیرکرنل رٹائرڈ شجاع خانزادہ،چیف سیکریٹری پنجاب،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،سیکریٹری داخلہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو زکوۃ اور فطرانہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا. اجلاس میں کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی اور سنگین جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا. ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گای کہ دہشت گردوں کو پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا. دہشت گردوں ، ان کے سہولت کاروں اور ان کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے.

متعلقہ عنوان :