پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آصف علی زرداری نے دبئی میں طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 13:29

پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آصف علی زرداری نے دبئی میں طلب کر لیا۔

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015ء ) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس دبئی میں طلب کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے شرجیل مین، رحمان ملک اور مراد علی شاہ سمیت دیگر وزرا دبئی پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کچھ دیر میں دبئی روانہ ہوں گے. اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی شرکت کریں گے. جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی کارکر دگی کا جائزہ لے گی. اجلاس میں سندھ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات ہو گی اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں تاہم اجلاس میں بلاول بھٹو عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات پر غور کریں گے.