سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی جے آئی ٹی نے تفتیش کے سلسلے میں برطانیہ جانے کی اجازت مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 00:19

سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی جے آئی ٹی نے تفتیش کے سلسلے میں برطانیہ جانے کی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی جے آئی ٹی نے تفتیش کے سلسلے میں برطانیہ جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی جے آئی ٹی کی جانب سے تفتیش کے سلسلے میں برطانیہ جانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی جے آئی ٹی کے سربراہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خصوصی خط لکھا گیا ہے۔ خط میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم سانحہ بلدیہ ٹاوَن کی تحقیقات کے سلسلے میں برطانیہ جانا چاہتی ہے۔ سانحے کی تحقیقات میں ٹیم کو کچھ اہم شواہد ملے ہیں جسے وہ برطانوی حکام کے ساتھ تبادلہ کرکے مزید شواہد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :