آرمی پبلک سکول میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 21:01

آرمی پبلک سکول میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے: ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے ۔آرمی چیف راحیل شریف نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے آرمی ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف پشاور ہیڈ کوارٹر میں آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شریک ہیں۔ افطار ڈنر آرمی چیف کی جانب سے دیا گیا ہے۔ افطار ڈنر میں آرمی چیف کی اہلیہ بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ آرمی پبلک سکول میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔