اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نیب میگا اسکینڈل کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی، سپریم کورٹ نے نیب سے 265 ارب روپے کی بر آمدگی کی رپورٹ طلب کر لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 13:56

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نیب  میگا اسکینڈل کیس کی سماعت کل تک کے لیے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : سپریم کورٹ میں نیب کے میگا اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. سماعت کے دوران نیب کی رپورٹ پر جسٹس جواد ایسس خواجہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کو ہم ہی نے بتانا ہے کہ کام کیسے کرنا ہے تو نیب کو بند کر دینا چاہئیے. نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف دیا کہ میگا اسکینڈل میں ایم سی بی کی نجکاری کیس میں میاں منشا کا ابتدائی بیان گذشتہ روز ریکارڈ کر لیا گیا ہے تاہم مفصل بیان کے لیے میاں منشا نے عید کے بعد تک کی مہلت مانگی ہے.

(جاری ہے)

جسٹس جواد نے کہا کہ نیب کے پاس 15، 15 سال سے شکایات زیر التوا تھیں ہم نے معاملہ اٹھایا تو آپ متحرک ہو گئے، ہم نے بس یہ دیکھنا ہے کہ نیب نے اپنا کام کیا ہے یا نہیں. انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کو ہم نے کام بتانا ہے تو نیب کی ذمہ داری بھی ہمیں دے دیں. نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ نیب نے 265 ارب روپے ریکور کیے ہیں ، جبکہ ایڈنشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نے عدالت سے حقائق نہیں چھپائے. تاہم عدالت نے برآمدگی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے میگا اسکینڈل کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی.