لاہور : ایان علی انتظار کی سولی پر لٹک گئیں، تحریری حکم نامے پر تاحال دستخط نہ ہو سکے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 12:38

لاہور : ایان علی انتظار کی سولی پر لٹک گئیں، تحریری حکم نامے پر تاحال ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی انتظار کی سولی پر لٹک گئیں. گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا تاہم تاحال بنچ کے ججز نے تحریری حکم نامے پر دستخط نہیں کیے.

(جاری ہے)

تحریری نامہ جاری ہونے کے بعد ضمانتی مچلکے کسٹم عدالت میں جمع کروائے جانے ہیں جس کے بعد ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا.

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عدالت اور ڈیوٹی جج کی عدالت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث ماڈل ایان علی کی رہائی کل تک کے لیے موخر کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :