ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کردی

بدھ 15 جولائی 2015 11:38

ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کردی

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی ۔ ملا عمر نے عید الفطر کی مناسبت سے اپنے ایک جاری پیغام میں افغانستان امن مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملا عمر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کو جاری رکھنے اور اعتماد سازی کی فضاء پیدا کرنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :