الطاف حسین معافی مانگیں اور لکھی ہوئی تقریر کیا کریں ‘ الطاف حسین کو قومی اداروں اور جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی میڈیا سے بات چیت

منگل 14 جولائی 2015 23:40

الطاف حسین معافی مانگیں اور لکھی ہوئی تقریر کیا کریں ‘ الطاف حسین کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین قومی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ پہلے معافی مانگیں اور اس کے علاوہ لکھی ہوئی تقریر کیا کریں‘قومی اداروں اور جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں اور وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ الطاف حسین کو لندن میں ہونے والی تکالیف کی قصور وار سندھ رینجرز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین اپنے خلاف ہونے والے مقدمات کے بارے میں جو مرضی بیان دیں لیکن قومی اداروں اور جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔