مجھ پر الزامات عائد کرنے سے قبل حکمران اپنی صفوں کا جائزہ لیں، مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جولائی 2015 11:14

مجھ پر الزامات عائد کرنے سے قبل حکمران اپنی صفوں کا جائزہ لیں، مجھ پر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جولائی 2015 ء ) : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجھے دھمکیاں دینے کے بجائے حکمران اپنی صفوں کاجائزہ لیں،مجھ پر عائد کیے گئے الزامات جھوٹےہیں، انہوں نے کہا کہ میں نےملک کےخلاف نہیں ظلم وجبر کےخلاف بات کی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی اور خواتین ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تقاریرپر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے،مجھےموت کاخوف نہیں،میری زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے فوج کے خلاف بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے. الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تحریک کوزندہ رکھیں اور کسی بھی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیر تقاریر کی مد میں ان پر سندھ کے مختلف شہروں میں 19 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں.