ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف جیکب آباد ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 23:07

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف جیکب آباد ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک اہلسنت پاکستان کے سربراہ خالد سومرو نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف جیکب آباد ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کیخلاف 12 جولائی کی تقریر میں پاکستان کی سالمیت اور اداروں کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے پر مقدہ درج کروایا گیا ہے ۔ مقدمہ دفعہ نمبر 153 کے تحت درج کروایا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے غلط زبان استعمال کرنے کا مقصد پاکستان اور سندھ میں گڑبڑ پیدا کرنا ہے۔