اسلام آباد : پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن گیا ہے، مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی پریس کانفرنس، وزیر اعظم کے دورہ روس اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 14:03

اسلام آباد : پاکستان شنگھائی  تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن گیا ہے،  مشیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : مشیر خارجہ سر تاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بن گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہدارے سے متعلق تبا دلہ خیال کیا گیا. مزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صد ر سے ملاقات کے دوران افغان اور طلابان کے مابین پاکستان میں ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی جس پر افغان حکومت نے اطمینان کا اظہار کیا.

علاوہ ازیں صدر پپوٹن سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق مشیر خارجہ نے بتایا کہ نواز مودی ملاقات بھارتی تجویز پر ہوئی. پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی. ملاقات میں کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کی گئی. مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم سے بنگلہ دیش میں دئے جانے والے بیان اور بھارتی وزرا کے بیانات اور کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کی وزیر اعظم نے بھارتی وزرا کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی.

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیر سے متعلق پالیسی واضح ہے، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے. بھارت سے مذاکرات میں کشمیر کا معاملہ بھی اٹھائے جائے گا. مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات سے تعلقات کو فروغ اور باہمی کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی.

متعلقہ عنوان :