ذکی الرحمان لکھوی کا اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو دینے سے انکارکر دیا،بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز کادعویٰ

اتوار 12 جولائی 2015 23:57

ذکی الرحمان لکھوی کا اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو دینے سے انکارکر دیا،بھارت ..

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) بھارت کے معروف اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی نے اپنی آواز کے سیمپل بھارت کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2008ء کے دوران ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ذکی الرحمان لکھوی کے ملوث ہونے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے لیے آواز کے نمونے طلب کیے گئے تھے۔

ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق آواز کے نمونوں کے لیے ملزم کی رضامندی ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ” میرے موکل نے ماضی میں بھی اس سے انکار کیا اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے”۔

(جاری ہے)

ذکی الرحمان لکھوی کا انکار اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل ہی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے روس میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ممبئی حملہ کیس کی کارروائی کو تیز رفتاری سے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

ذکی الرحمان لکھوی کو رواں برس اپریل میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اس وقت رہا کیا گیا جب ایک عدالت نے اوکاڑہ کے ڈی سی او کی جانب سے 14 مارچ کو جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کو مسترد کردیا۔ پنجاب حکومت اس سے قبل انٹیلی جنس اداروں کی فراہم کردہ ‘ حساس معلومات’ کی بنیاد پر نظربند کرتی رہی تھی۔ بھارت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ممبئی حملے میں ہلاک افراد کی ” توہین” قرار دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :