پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایشیاء کی بہترین اور ایک روزہ میچز میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 23:03

پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایشیاء کی بہترین اور ایک روزہ میچز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایشیاء کی بہترین اور ایک روزہ میچز میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا پاکستان کے مابین جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان نے کئی ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کیخلاف فتح سے پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ایشیاء کی بہترین جبکہ ایک روزہ میچز میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے ایشئین ٹیم کی حیثیت سے سب سے زیادہ 124 ٹیسٹ میچز، 447 ایک روزہ میچز میں جبکہ 52 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان 447 کامیابیوں کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :