محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہونے کی پیشن گوئی کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2015 23:01

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہونے کی پیشن ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015 ء) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہونے کی پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 17 جولائی بروز جمعہ نظر آںے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ملک میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :