وزیراعظم کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی منظوری ، آرڈیننس حتمی منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 18:31

وزیراعظم کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی منظوری ، آرڈیننس حتمی منظوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی منظوری دے دی، آرڈیننس حتمی منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو تاجروں کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات اور اپنے دورہ چین اور ایشین انفراسٹرکچر سر مایہ کاری بینک معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے اجراء کی وزیراعظم سے اصولی منظوری لی، جس کی منظوری وزیراعظم نے دے دی اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیلئے آرڈیننس کے اجراء کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :