تمباکو نوشی ذہنی انتشار یا شیزو فرینیا کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق
ہفتہ 11 جولائی 2015 16:48
لندن ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) تمباکو نوشی ذہنی انتشار یا شیزو فرینیا کا سبب بن سکتی ہے اور اس معاملے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات لندن کے کنگز کالج سے منسلک ایک ٹیم کی تحقیق میں کہی گئی ہے ۔تحقیق کے مطابق تمباکو نوشوں میں شیزوفرینیا کا مرض پیدا ہونے کے امکانات دوسرے لوگوں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ ہوتے ہیں بلکہ وہ قدرے کم عمر میں اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ذہنی امراض کے جریدے ’لینسٹ سائیکائٹری‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں 61 مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس جائزے کے مطابقہ تمباکو نوشوں میں شیزوفرینیا کے امکانات زیادہ ہونے کی وجہ شاید یہ ہو کہ تمباکو میں شامل نکوٹین سے تمباکو نوشوں کے دماغ میں تبدیلی آ جاتی ہے۔(جاری ہے)
ماہرین کہتے ہیں کہ اس تحقیق میں جو نظریہ پیش کیا گیا ہے وہ ’خاصا مضبوط‘ ہے لیکن اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
اکثر ماہرین کا یہ کہنا رہا ہے کہ شیزو فرینیا کے مریضوں میں سگریٹ نوشی کے امکانات اس لیے زیادہ ہوتے ہیں کہ یہ لوگ دماغ کے اندر آنے والی آوازوں اور وہم کی بیماری ) سے تنگ آ کر سگریٹ کا استعمال زیادہ کر لیتے ہیں۔کنگز کالج کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں 14,555 تمباکو نوشوں اور 273,162 غیر تمباکو نوشوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.