وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 11 جولائی 2015 13:17

وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) ماڈل گرل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق کسٹم کی درخواست پر سماعت ملزمہ کے وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔راولپنڈی کے سپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ خرم لطیف کھوسہ پیش ہوئے اور استدعا کی کہ مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست میں وکالت نامہ جمع کرانا چاہتا ہوں۔ فاضل عدالت نے بتایا کہ وہ پہلے ہی اس کیس میں وکیل ہیں ، وکالت نامے پر 6 جولائی کی تاریخ بھی درج ہے۔ خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے کرنسی سمگلنگ کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا۔ یہ کسٹم کی دوسری درخواست ہے ، فاضل جج نے ریمارکس دیئے وہ تحریر کر دیتے ہیں وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی ، آئندہ سماعت تیرہ فروری کو ہوگی جس میں فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :