لاہور : پنجاب حکومت 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 جولائی 2015 11:51

لاہور : پنجاب حکومت 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کرے گی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جولائی 2015ء ) : پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیئے ایک ہزار 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ ملوث افراد کی تعداد 4 ہزار جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل ان مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے اور ان کے اپنے ساتھیوں سے روابط کا پتہ لگانے کے لئے ان کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت مشتبہ افراد کو عید الفطر کے بعد خصوصی کڑے پہنائے جائیں گے جس میں نصب چپ نادرا، پی آئی ٹی اور پولیس کے خود کار نظام سے منسلک ہوگی۔ یہ چپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان افراد کی نقل و حرکت سے آگاہ رکھنے میں مدد کرے گی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ دہشت گردوں کی الیکٹرانک نگرانی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :