Live Updates

اگر عمران خان کرپشن کے مرتکب ہوئے تو ان کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی: ڈی جی خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2015 23:17

اگر عمران خان کرپشن کے مرتکب ہوئے تو ان کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی: ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) ڈی جی خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کرپشن کے مرتکب ہوئے تو ان کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر عمران خان بھی کرپشن کے مرتکب ہوئے تو ہم ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حامد خان کا کہنا ہےکہ احتساب کمیشن تمام کیسز کو میرٹ پر دیکھتا ہے اور حکومت یا کسی اور کی جانب سے کسی قسم کے دباوَ کو قبول نہیں کیا جاتا۔ احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اس تاثر کو سختی سےمسترد کیا ہے کہ احتساب کمیشن اعلیٰ شخصیات کی گرفتاری کے سلسلے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ حامد خان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ نیب کے افسران کرپشن کرنے والوں کوبارگین کے مواقع فراہم کرتے ہیں تاہم خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن خزانے کو لوٹنے والے ملزمان کو اس طرح کے مواقع ہرگز فراہم نہیں کرتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :