پاک بھارت وزراء کی محض ملاقات، تعلقات میں بہتری نظر نہیں آ رہی ، چوہدری شجاعت
، نواز مودی محض ہاتھ ملائینگے بیٹھیں گے اور کچھ نہیں،سندھ کا مسئلہ امن وامان کا نہیں سیاسی ہے ،، کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا ، توانائی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم بنانا ہے نیشنل ایکشن پر فوج عملدرآمد کر رہی ہے حکومت نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 10 جولائی 2015 23:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سندھ کا مسئلہ امن وامان کا نہیں سیاسی ہے ، پاک بھارت وزراء اعظم محض ہاتھ ملائینگے بیٹھے گئے اور کچھ نہیں ، مجھے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے، کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا ، توانائی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم بنانا ہے نیشنل ایکشن پر فوج عملدرآمد کر رہی ہے حکومت نہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے کرپٹ عناصر چھوٹی ہو یا بڑی ساری پکڑنی چاہیے ان کا اوپن ٹرائل میڈیا کے سامنے ہونا چاہیے چاہے ہم سے آغاز کریں عدالتوں کو 150کیسوں کی روزانہ صبح سے شام تک سماعت ہونی چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کا روس میں ملاقات مضح ہاتھ ملانے کا ہے اکٹھے بیٹھے ہونگے اس کے علاوہ کچھ نتیجہ نہیں ہوگا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر نظر نہیں آرہا ہے دونوں ملکوں کی مذاکرات میں کوئی ٹیک اپ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی لاء اینڈ آرڈر کا نہیں سیاست کا مسئلہ ہے کراچی صورتحال کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ اپنے گناہ گاروں کو مجرم قرار دے اس کے علاوہ ایم کیو ایم میں بہت سارے اچھے لوگ موجود ہی ں ایم کیو ایم بی بی سی کیخلاف عدالت میں مقدمہ نہ چلا سکے تو اس سے ظاہر ہوگا کہ دال میں کالا ہے انہیں بی بی سی کیخلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے سندھ میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ موجود ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی کارروائیوں بارے علم نہیں تھا اب کراچی میں آپریشن جاری ہے مجھے امید ہے کہ آپریشن منطقی انجام تک پہنچ جائے گا ملک کے مجموعی صورتحال بے قابو ہے تمام سیاسی جماعتیں مل جل کر کام کرکے بحرانوں سے نکال سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں نہیں آنا چاہیے تھا میں نے خان صاحب کو مشورہ دیا تھا کہ اسمبلی میں نہ آئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مشرف نے مصلحت سے کام لیا مشرف دور یں کچھ مصلحتوں کی وجہ سے بروقت فیصلے نہ کئے گئے لال مسجد آپریشن کو مخالفت کچھ مصلحتوں کی وجہ سے نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جنری کیانی نے خود ملازمت میں توسیع کرنے کی اپیل کررہے ہیں فوج کی نیب اور سوچ بالکل درست ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جنگلہ بس پر اربوں روپے ضائع کئے گئے یہ رقم ہسپتالوں پر خرچ کرلیتے تو بہت سے نادرا لوگوں کو علاج کی سہولیات مل جاتی ۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اسی سال بنے گا توانائی بحران کا حل کالا باغ ڈیم ہی ہے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے سوال پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد فوج کررہی ہے حکومت نہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.