ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں، نور الامین
جمعہ 10 جولائی 2015 20:48
فیصل آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ءموجودہ موسم برسات میں ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ محکمے تمام تر انتظامات وتیاریوں کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں۔یہ بات ڈی سی اونورالامین مینگل نے موسم برسات میں بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے لہذا واسا،ٹی ایم ایز،پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ محکمے ایمرجنسی ڈیوٹی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اور بارشوں کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کے لئے تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان باردوباراں کے دوران سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور شہر کے کسی حصہ میں بھی گندی یاتعفن نظر نہیں آناچاہیے ۔ڈی سی او نے فیسکو حکام سے کہا کہ وہ بجلی تنصیبات کی حفاظت کریں اور خدانخواستہ تاریں ٹوٹنے یا کھمبہ گرنے پر فوری رد عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کمزور اوربوسیدہ عمارتوں کے مالکان بھی احتیاطی و حفاظتی اقدامات پر عمل کریںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.