اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کو تمام پالیسیوں اور قوانین کا اردو ترجمہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جولائی 2015 14:02

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کو تمام پالیسیوں اور قوانین کا اردو ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) : سپریم کورٹ نے تمام وفاقی اداروں کو اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے پنجابی رائج کر دی لیکن پنجاب نہ کر سکا، تمام وفاقی ادارے اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کریں، تمام وفاقی ادارے اپنی دستاویزات اور فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی منتقل کریں۔

سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اردو کے دفاتر میں استعمال کا انتظامی حکم جاری 6 جولائی کو جاری کر دیا تھا جس کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ادارے اپنی ویب سائٹس تین ماہ میں اردو میں منتقل کردیں گے جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم اور تمام وفاقی وزراء اندرون ملک اور بیرون ملک بھی اپنی تقاریر اردو میں کریں گے۔ جس پر عدالت نے وزیراعظم کے حکم نامہ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :