نریندر مودی نے تین اہم نکات پاکستانی ہم منصب کے سامنے رکھے،بھارتی میڈیا

جمعہ 10 جولائی 2015 12:59

نریندر مودی نے تین اہم نکات پاکستانی ہم منصب کے سامنے رکھے،بھارتی میڈیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ روس کے شہر اوفا میں بھارت اور پاکستان کے وزراء اعظم کی ملاقات میں نریندر مودی نے تین اہم نکات وزیراعظم نواز شریف کے سامنے رکھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء اعظم کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں بھارتی وزیراعظم نے ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کی رہائی کسی طور قابل قبول نہیں۔ نریندر مودی نے سرحد پر دراندازی کے واقعات اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی اپنے پاکستانی ہم منصب سے کھل کر تبادلہ خیال کیا اور تحفظات سامنے رکھے۔

متعلقہ عنوان :