پشاور: صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی پر کرپشن کیس کی احتساب کمیشن میں سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جولائی 2015 12:39

پشاور: صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی پر کرپشن کیس کی احتساب کمیشن ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) : صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی پر کرپشن کی سماعت احتساب کمیشن میں ہوئی. صوبائی وزیر کو احتساب کمیشن کے جج سبحان شیر کی عدالت میں پیش کیا گیا. سپراسیکیوٹر احتساب کمیشن کا کہنا تھا کہ ضیا ء اللہ آفریدی نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا. معدنیاتی پالیسی 3 ماہ میں بننی چاہئیے تھی.

ضیا اللہ آفریدی نے رول 11 کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کیں.

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے ضیا اللہ آفریدی کو 13 روزہ ریمانڈ پر صوبائی احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا. احتساب کمیشن کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی. دوسری جانب احتساب کمیشن میں ضیا اللہ آفریدی نے بیان دیا کہ مجھ پر الزامات عائد کیے گئے ہیں میں خود احتساب کمیشن کے سامنے پیش ہوا ہوں. یاد رہے کہ صوبائی وزیر کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فنڈز میں خورد برد کے الزامات عائد کیے گئے تھے.

متعلقہ عنوان :