کراچی : سانحہ صفورا کے ملزمان کی عدالت میں شناختی پریڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جولائی 2015 12:33

کراچی : سانحہ صفورا کے ملزمان کی عدالت میں شناختی پریڈ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) : سانحہ صفورا کے ملزمان کی عدالت میں شناختی پریڈ کروائی گئی. تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا.

(جاری ہے)

جہاں ملزمان کی شناختی پریڈ کروائی گئی جس دوران گواہوں نے ملزم سعد اور طاہر کو شناخت کر لیا. گواہان نے بیان دیا کہ ملزمان نے پہلے بس روکی اور اس کے بعد بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی. یا درہے کہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو روک کر چند دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی .

متعلقہ عنوان :