پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی

جمعہ 10 جولائی 2015 11:57

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی2015ء) وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان برکس کا بھی رکن بن جائے ۔ ان کا کہنا تھا پاک بھارت وزرائے اعظم میں ملاقات سے مذاکرات کے راستے کھلیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دنیا موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف ہے۔

دو ہزار اٹھارہ میں نوجوانوں کو پہلے سے پرامن اور خوشحال پاکستان دیں گے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے اسی خطے میں رہنا ہے۔ ہمسائے اور جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کی سیاست کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے۔ انہوں نے دھرنے کے دوران ٹینٹ والے کے پیسے بھی نہیں دیئے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ سے بل منظور ہو چکا ہے۔ عید کے بعد قومی اسمبلی میں بھی بل پیش کیا جائے گا، اس کے بعد جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :