روس : پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنسوزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری؛ مودی آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔ بھاتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جولائی 2015 11:32

روس : پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ..

روس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) : پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز مودی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی. دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفق ہیں. ملاقات میں متنازعہ امور پر بات چیر کرنے پر اتفاق ہوا.

دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں . خطے میں امن کے لیے مذاکرات بھی زیر غور آئے .اس موقع پر بھارت سیکریٹری خارجہ نے مشترکا اعلامیہ کے مزید نکات بتائے اور کہاکہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی سے جڑے معاملات کے حل کے لیے ایک دوسرے کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی میٹنگز پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پندرہ دن کے اندر ایک دوسرے ملک کی تحویل میں تمام ماہی گیروں کی رہائی پر اتفاق ہوا ہے ۔مذہبی رسومات کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں میں زائرین کو سہولیات دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔ممبئی حملوں کے کیس کو تیزرفتاری سے حل کرنے اور آوازوں کے نمونے سمیت اضافی معلومات دینے پر اتفاق ہوا ہے ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی.

سارک سر براہ کانفرنس 2016 ء میں پاکستان میں منعقد کی جائے گی. جس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر اعظم نے بھاتی ہم منصب کو دعوت دی جو کہ نریندر مودی نے قبول کر لی. مودی آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے.

متعلقہ عنوان :