وزیراعظم نواز شریف کا سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر اظہار افسوس

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2015 00:03

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مرحوم پاکستان کے دیرینہ دوست تھے، ان کے انتقال پر انہیں گہرا رنج وغم پہنچا ہے۔پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :