ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے میں جلد ی نہیں کریں گے،امریکہ ،ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری ہیں ابھی تک جوہری معاہدہ حتمی طور پر طے نہیں ہوا، بہت سے اہم معاملات طے کرنا ابھی باقی ہیں،نہ تو ہم جلد بازی سے کام لیں گے ،مذاکرات غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 9 جولائی 2015 23:54

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جولائی۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ابھی تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ حتمی طور پر طے نہیں ہوا،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے میں جلد ی نہیں کریں گے، معاہدے کے حوالے سے بہت سے اہم معاملات طے کرنا ابھی باقی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ ایران کے جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات جاری ہیں، جن میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، ’لیکن اب بھی کئی مشکل معاملات حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

اْنھوں نے واضح کیا کہ ایک اچھے سمجھوتے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے لیے نہ تو ہم جلد بازی سے کام لیں گے، ساتھ ہی یہ بھی درست ہے، کہ یہ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے۔اْنھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ معاملات ’انتہائی پیچیدہ تکنیکی نوعیت کے ہیں‘، جس سے تمام فریق کے ’اہم مفادات وابستہ ہیں‘، اور جنھیں ’سنجیدگی سے لیا جانا چاہیئے‘۔جان کیری نے کہا کہ ہم ایک معیاری سمجھوتے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے کم کا معاملہ طے نہیں ہو سکتا۔اِس سے قبل، وائٹ ہاوٴس کی روزانہ کی اخباری بریفنگ میں، ترجمان جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ ’ابھی تک جوہری سمجھوتا طے نہیں پایا۔