لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور، عدالت نےنوٹسز جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 جولائی 2015 12:45

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت سماعت کے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جولائی 2015ء) : لاہور ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے.

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹم حکام کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دئے ہیں. ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ بھی بے بنیاد ہے. ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود ایا ن علی گذشتہ 4 ماہ سے جیل میں قید ہیں.

متعلقہ عنوان :