ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین، طارق میر، سرفراز مرچنٹ اور محمد انور کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2015 21:14

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین، طارق میر، سرفراز مرچنٹ اور ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں الطاف حسین، طارق میر، سرفراز مرچنٹ اور محمد انور کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی درخواست پر ایم کیو ایم کے رہنماوَں الطاف حسین، طارق میر، سرفراز مرچنٹ اور محمد انور کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔ ان تمام رہنماوَں کو وسطی لندن کے پولیس اسٹیشن میں اس ماہ حاضر ہونا تھا تاہم اب ان افراد کی ضمانت میں توسیع اکتوبر کے ماہ تک کی گئی ہے۔ ان افراد کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیس کے سلسلے میں برطانیہ اور پاکستان میں چل رہی پیش رفت کے باعث کیا گیا ہے۔