ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، چوتھا مرحلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن کے نام

بدھ 8 جولائی 2015 11:39

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، چوتھا مرحلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جولائی۔2015ء) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جرمنی کے ٹونی مارٹن نے اپنے نام کرلیا ۔ اس فتح کے بعد ٹونی مارٹن نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ہے ۔ فرانس میں جاری سائیکلنگ ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ سیرانگ سے کیمبری تک 223.5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔

(جاری ہے)

جرمن سائیکلسٹ ٹونی مارٹن نے عمدہ کارکردگی دکھا کر مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 28 منٹ 58 سیکنڈز میں طے کرکے سابق چیمپئن کرس فروم سے ییلو جرسی بھی چھین لی ہے ۔ جرمنی کے ہی جون ڈیگنکلوب نے 3 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ سلواکیا کے پیٹر ساگن تیسری جبکہ بیلجئم کے گریگ وین ایورمیٹ چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :