پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، افغان شہری سمیت 32 ملزم گرفتار، دو کلاشنکوف، پستول اور منشیات برآمد

بدھ 8 جولائی 2015 11:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے افغان باشندے سمیت بتیس ملزم گرفتار کر لئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقہ جبہ سہیل اور وینو سرے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ پولیس نے بتیس ملزم گرفتار کر کے دو کلاشنکوف، چار پستول اور منشیات برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق غیرقانونی مقیم ایک افغان باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :