کراچی، زیب النسا اسٹریٹ میں آتشزدگی، خاتون سمیت دو افراد بے ہوش، فائر بریگیڈ نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا

بدھ 8 جولائی 2015 11:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) کراچی کے علاقے صدر کریم سنٹر میں لگنے والی آگ پر چار گھنٹوں کی کوششوں سے قابو پا لیا گیا۔ آ گ سے لاکھوں کا سامان راکھ ہو گیا۔صدر کے علاقے زیب النسا اسٹریٹ میں کریم سنٹر کے تیسرے فلور پر گارمنٹس کی دکان میں لگنے والی آگ نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاک نیوی کے تین فائرٹینڈر بھی امدادی کارروائیوں میں شامل رہے۔شاپنگ سنٹر کی چھت پر موجود خاتون سمیت دو افراد دھویں کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ پر چار گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کریم سنٹر پہنچے مگر تاجروں کے مخالفانہ نعروں کے باعث وہ وہاں سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :