مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے اڑتالیس برس ہوگئے

بدھ 8 جولائی 2015 11:32

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو دنیا سے رخصت ہوئے اڑتالیس برس ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو نیا سے رخصت ہوئے اڑتالیس برس بیت گئے ۔ان کی 48ویں برسی 9جولائی جمعرات کو منائی جائے گی۔ وہ 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

مادر ملت کی برسی کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :