بن قاسم اورجامشورو تھرمل پلانٹس میں خرابی ، سندھ کے 17 اضلاع میں بریک ڈاؤن،کراچی تاریکی میں ڈوب گیا

بدھ 8 جولائی 2015 11:29

کراچی/نواب شاہ /مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء ) بن قاسم اورجامشورو تھرمل پلانٹس میں خرابی کے باعث سندھ کے 17 اضلاع میں بریک ڈاؤن ،کراچی تاریکی میں ڈوب گیا، 14 اضلاع میں بجلی بحال کردی گئی، نواب شاہ ، میرپور خاص اور مٹیاری میں تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی، روشنیوں کے شہر کراچی میں دس گھنٹے بعد بجلی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ، بیشتر علاقے بارہ گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم رہے ، شہریوں نے رات کرب میں گزاری ، روزہ داروں کو سحری کے وقت بھی مشکلات کا سامنا رہا ، بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ، شہر قائد میں 10 گھنٹے بعد بجلی بحالی کا عمل شروع ہوگیا تاہم بیشتر علاقوں کی بجلی 12 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔

گزشتہ رات شہری تراویح کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ تقریباً 9 بجے شہر کے 70 فیصد علاقوں کی بجلی اچانک چلی گئی جس کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ سمیت متعدد ہسپتال بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

بجلی کی اچانک معطلی سے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر قائد کے مکینوں نے رات کرب میں گزاری۔ روزہ داروں کو سحری میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پی ای سی ایچ ایس ، فیڈرل بی ایریا ، گلشن اقبال اور بفر زون کے مختلف علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ گلستان جوہر ، لانڈھی کورنگی ، ملیر.سرسید ٹاوٴن ، سائٹ ٹاوٴن ، گارڈن اور گلشن اقبال بلاک 10،3 اور 13، سی وی، ڈیفنس، کلفٹن ، نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں ، جیل روڈ کشمیر روڈ کے اطراف بجلی معطل رہی۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث رہائشی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :