کراچی : حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے پاس طیارے کم پڑ گئے، 9 کی بجائے 7 طیارے دستیاب ہوں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کے پاس طیارے کم پڑ گئے. تفصیلات کے مطابق حج آپریشن کے لیے اب پی آئی اے کے 9 کی بجائے 7 طیارے دستیاب ہوں گے. پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 777 کے دو طیارے ناکارہ بنا دیے.

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لئے دو طیارے مالدیپ سے لیز پر لے رہے ہیں جس میں 600 مسافروں کی گنجائش ہو گی. ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 کے دو طیارے پی آئی اے کی جانب ست جان بوجھ کر ناکارہ بنائے گئے ہیں تا کہ نئے طیارے خریدنے کی گنجائش پیدا کی جا سکے.

متعلقہ عنوان :