اسلام آباد : پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات، امریکہ کا خیر مقدم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:19

اسلام آباد : پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : امریکہ نے اسلام آباد میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کے مطابق امریکہ طالبان کے ساتھ مفاہمتی کوششوں اور قیام امن کو ترجیح قرار دینے پر افغان حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہے ۔

جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات کے لئے میزبانی کرنے پر امریکہ پاکستانی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ان مذاکرات کو پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین مری میں مذاکرات ہوئے جس میں دونوں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا.