کوئٹہ : پولیس اور حساس اداروں کی ہدہ اور قمبرانی روڈ پر کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:09

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : پولیس اور حساس اداروں نے ہدہ اور قمبرانی روڈ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے پستول، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم بر آمد ہوئے ہیں. گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، پولیس اور ایف سی پر حملوں میں ملوث ہیں.