لاہور : یوم علی کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے پولیس کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : یوم علی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پولیس کو سکیورٹی پلان پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی.

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کے لیے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ جلوس کے تمام روٹس پر 4درجاتی سکیورٹی حصار بنا کر سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے. یاد رہے کہ یوم علی کے موقع پر کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں کی سکیورٹی کو بھی سخت رکھا گیا ہے جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :