مری : افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 10:50

مری : افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت ..

مری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے جس کے بعد فریقین نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ اجلاس رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی کے مطابق افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مری میں ہوا۔

افغان حکومتی وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ حکمت کرزئی جبکہ طالبان وفد کی قیادت ملا جلیل نے کی۔ مذاکرات میں دو پاکستانی سرکاری بھی شریک تھے۔ خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ فریقین نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں قیام امن کے لئے مذاکراتی عمل میں خلوص دل اور نیک نیتی سے شرکت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

فریقین نے اعتماد سازی کے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے کے حوالے سے فیصلہ رمضان المبارک کے بعد اتفاق رائے سے ہوگا۔ ترجمان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان حکومت تحریک طالبان، اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات میں پاکستان نے اہم کر دار ادا کیا ہے.

متعلقہ عنوان :