یوم علی، کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں کی سکیورٹی سخت، ڈبل سوای پر پابندی عائد۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 10:43

ک

راچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : کراچی میں یوم شہادت علی پر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 10 ہزار 763 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سکیورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، کراچی میں حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ترتیب دیے گئے ہیں شہر کے تین زون میں منعقدہ 331 مجالس اور برآمد ہونے والے 178 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 10763 اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ساؤتھ زون میں 5 ہزار 809 اہلکار، ویسٹ زون میں 3 ہزار 480 اور ایسٹ زون میں 1ہزار 474افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ رینجر کے جوان بھی یوم علی کے موقع پر حساس مقامات پر تعنیات کئے جائیں گے۔ مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کی اطراف کی بلند عمارتوں پر سنائپرز کی تعیناتی، واچ ٹاور قائم کرنے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے سوئپنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے دوسری جانب کراچی، سکھر اور حیدر آباد میں آٹھ اور نو جولائی کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق بچے، خواتین، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :