ملتان‘ ایس پی خالد روف کی گاڑی بارش کے پانی کے باعث مین ہول میں گرگئی

منگل 7 جولائی 2015 23:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جولائی۔2015ء) ملتان میں واسا کی نا اہلی ایس پی سٹی کی جان پر بن آئی ، شاہین مارکیٹ میں بارش کے پانی میں گاڑی الٹتے الٹتے بچ گئی ایس پی محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو لفٹر سے نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 55ملی میٹر بارش نے واسا کا پول کھول دیا عام آدمی تو پانی میں پھنسے ہیں ہی لیکن اب شامت آئی تو ایس پی سٹی کی آئی جو جا تو رہے تھے تھانہ حرم گیٹ لیکن شاہین مارکیٹ میں گاڑی واسا کے مین ہول میں جا گری اور الٹتے الٹتے بچ گئی۔

گاڑی میں پانی داخل ہو گیا اور ایس پی خالد روف کی جان پر بن آئی ایس پی کو با مشکل نکالا گیا لیکن وہ واسا پر برہم دکھائی دئیے کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کو شکایت لگاوں گا۔ایک گھنٹہ بعد لفٹر منگوایا گیا جس نے گاڑی کو نکال کر تھانہ حرم گیٹ منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :