جڑواں شہروں میں بارش سے متاثرہ تمام فیڈروں کی بجلی بحال کر دی گئی ،بارش سے راولپنڈی اسلام آباد کے 45 فیڈر ٹرپ کر گئے تھے ،چیف آئیسکو نے بجلی بحالی کیلئے ہنگامی ٹیمیں تشکیل دیں ، ترجمان آئیسکو

منگل 7 جولائی 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جولائی۔2015ء) آئیسکو نے طوفانی بارش سے متاثرہ تمام فیڈروں کی بجلی بحال کر دی ہے۔بارش سے راولپنڈی اسلام آباد کے 45فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس پر چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد یوسف اعوان نے فور ی طور پر بجلی بحالی کے کام کیلئے ھنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دے کرموقع پر روانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان آئیسکو کے مطابق اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر چند علاقوں کی بجلی کو معطل کر دیا گیا تھا تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

پشاور روڈ لین فور کے علاقے میں بھی پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے کچھ گلیوں کے ٹرانسفارمر سے بجلی معطل کی گئی جو بعد ازاں صورت حال بہتر ہونے پر بحال کر دی گئی۔ صادق آباد فیڈر کی زیر زمین کیبل سوئی گیس کی لیکج کی وجہ سے گرم ہو کر خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے صادق آباد، اے بلاک و گردونواح کے علاقوں کی بجلی بند ہو گئی جس کو آئیسکو کے عملے نے افطاری سے قبل بحال کردیا۔

متعلقہ عنوان :