کراچی سے عید اسپیشل ٹرین گیارہ جولائی کو روانہ ہوگی، بکنگ کا آغاز

منگل 7 جولائی 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کراچی سے عید اسپیشل ٹرین گیارہ جولائی کو روانہ ہوگی، بکنگ کا آغاز کردیا گیاہے، ٹکٹ کے حصول میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان ریلوے عید پر 23 عید اسپیشل ٹرینیں چلائے گی،پہلی مرتبہ کراچی سے 6 ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین 11 جولائی کو کراچی سے روانہ کی جائے گی روزانہ ایک ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی ،جس کے لئے بکنگ کا آغاز ہوگیاہے، مسافر کئی گھنٹوں سے لائنوں میں لگے رہے لیکن سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے ٹکٹ دستیاب نہیں تھے،ریلوے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بکنگ کا آغآز تو کردیا گیا لیکن رش بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں ،عید اسپیشل ٹرین کی بکنگ کے لئے مسافروں کے لئے اصل شناختی کارڈ کی شرط کو لازمی قرار دیا گیاہے۔

`

متعلقہ عنوان :